علاقائی خبریں
پنجاب حکومت کا 13 ارب 34 کروڑ کی تعلیمی گرانٹ لینے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے13ارب34کروڑ روپے کی تعلیمی گرانٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلوبل پارٹنرشپ فارایجوکیشن سے سسٹم ٹرانسفارمیشن گرانٹ لی جائے گی ،گرانٹ سے تعلیمی معیار اور طلباءکا سکولوں میں اندراج بہتر بنایا جائے گا ،2ارب 67 کروڑ روپے اہداف کی تکمیل پرمشروط ملیں گے، منصوبے کی کل لاگت 10 ارب 60 کروڑ روپے مقرر کی گئی۔اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی ڈیٹاسسٹمز کو مضبوط کیا جائے گا، ضلعی تعلیمی اتھارٹیزکی کارکردگی بڑھانے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں امداد کے اثرات بہت محدود رہے ہیں ،منصوبے کی منظوری کے بعد گرانٹ کے حصول کاعمل تیز ہو گا۔