علاقائی خبریں

۔COTHM کالج میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) ۔COTHM کالج میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تفصیلات کے مطابق تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کے ساتھ ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ شعیب خرم جانباز،فاروق شیخ ،تنویر نانڈلہ ، محمد اعظم، وقاص رضا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساؤتھ پنجاب COTHM اور دیگر شرکاء بھی شامل تھے تقریب کے دوران سٹوڈنٹس سے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور دیگر مہمانان گرامی نے تاریخ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی اور سوال و جواب کا سیشن بھی کیا اس دوران ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے سٹوڈنٹس کو بتایا کہ پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اور آنے والے وقت میں آپ ہنر مند سٹوڈنٹ ہی پاکستان کے معمار ہیں اور یقیناً آپ کا کالج مستقبل میں پاکستان کے نوجوانوں کو ایک بہترین مستقبل دینے میں اہم کردار ادا کرے گا تقریب کے دوران ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے پرچم کشائی اور سر سبز پاکستان کے لئے شجر کاری بھی کی اس دوران کالج کے تمام سٹوڈنٹس اور سٹاف بھی مہمان گرامی کے ہمراہ موجود تھے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وقاس رضا نے ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان اور دیگر مہمانان گرامی کو کالج کا تفصیلی وزٹ کرایا تقریب میں ساؤتھ پنجاب پولیس آفس اورCOTHM کالج کے مابین ایم او یو پر دستخط کیے گئے ساؤتھ پنجاب پولیس آفس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان اور ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ شعیب خرم جانباز نے جب کہ COTHMکالج کی جانب سے ڈائریکٹر کوارڈینیشن ساؤتھ پنجاب محمد نعیم اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساؤتھ پنجاب وقاص رضا نے ایم او یو پر دستخط کیے تقریب کے اختتام پر یوم پاکستان کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا اورایگزیکٹو ڈائریکٹر وقاص رضا نےایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ شعیب خرم جانباز اور دیگر مہمانان گرامی کو یادگاری سوینئرز پیش کیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button