علاقائی خبریں

قومی ویکسی نیشن مہم 15 ستمبر سے شروع ہو گی

جلال پور بھٹیاں (نامہ نگار)محکمہ صحت حافظ آباد کی جانب سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسی نیشن مہم 15 ستمبر سے شروع ہو گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فائق علی تارڑ کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی اس قومی مہم کے دوران 9 سے 14 سال تک کی عمر کی بچیوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی
محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں تعلیمی اداروں اور گھر گھر جا کر بچیوں کو ویکسین لگائیں گے اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سی ہسپتالوں میں خصوصی ٹیمیں اور کاؤنٹر ز قائم کیے جائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام بچوں کو کینسر جیسے مہلک اور خطر ناک بیماری سے بچاؤ کے لیے عوام میں خصوصی آگاہی و شعور پید ا کریں تا کہ ہماری نوجوان نسل اس خطرناک مرض سے محفوظ رہ سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button