علاقائی خبریں

ایف ایف سی کے ساتھ ایم او یو بڑا سنگ میل ہے ‘ ایم ڈی پنجاب

لاہور( آئی این پی ) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شبیر احمد خان نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے درمیان ایم او یو کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اشتراک سے کاشتکاروں کو معیاری اور تصدیق شدہ بیجوں کی وسیع پیمانے پرباآسانی دستیابی ممکن ہو سکے گی جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا،موثر مارکیٹنگ کے لئے جدید ٹولز کو بروئے کار لایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن خانیوال سنٹر کے دورہ کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مارکیٹنگ سمیت تمام شعبوں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گندم ، تیل دار اجناس اور جو کے معیاری بیجوںکی فروخت ،نرخوں ،موثر مارکیٹنگ کی حکمت عملی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مینیجنگ ڈائریکٹر شبیر احمد خان نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مابین مفاہمتی یاداشت کے تحت پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سونا سیلز سینٹرز پر کاشتکاروں کو فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے ، یہ معاہدہ یقینی طور پر ایک بڑی کامیابی ہے ،ہمیں مزید بہتری کے لئے پہلے سے بڑھ کر انفرادی اور اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی ۔ انہوں نے افسران کو مختلف اہداف کے حصول کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button