الحمراءبابا بلھے شاہ ؒکی شاعری کو فروغ دے رہا ہے
لاہور( آئی این پی)چیئرمین الحمراءرضی احمد نے کہا کہ الحمراءعظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے،الحمراءبابا بلھے شاہ ؒکی شاعری کو فروغ دے رہا ہے،آج کے دور میں انکے پیغام کو اُجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے،حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کا عالم گیر انسانی پیغام دُنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحبوب عالم چوہدری نے کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے اپنے کلام کے ذریعے انسانیت ، محبت ، رواداری،باطنی طہارت کا وہ درس دیا جو انسانیت کی عظیم کا محور ہے،انکی شاعری نے زبان ونسل ،مذہب و قوم ،ذات و برادری کے تمام امتیازات کو رد کرتے ہوئے محبت الہٰی اور وحدت انسانی کا درس دیا،حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کی تعلیمات بین المذاہب ہم آہنگی، سماجی برداشت اور روحانی بیداری کی علامت بن چکی ہیں۔