علاقائی خبریں

پنڈی بھٹیاں: سیلاب نے کھڑی فصلیں تباہ کر دی

پنڈی بھٹیاں:(تحصیل رپورٹر)پنڈی بھٹیاں اور اس کے گردونواح کے علاقے شدید سیلابی صورتحال کی زد میں ہیں۔ دریائے چناب اور نالوں میں طغیانی کے باعث کھڑی فصلیں خصوصاً دھان کے کھیت مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ سال بھر کی محنت لمحوں میں برباد ہوگئی اور ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ دیہات میں سوگ کی کیفیت ہے۔ کاشتکاروں کی آنکھوں میں آنسو اور دلوں میں بے بسی ہے۔ ایک کسان نے بتایا کہ "ہم نے قرض لے کر فصل کاشت کی تھی تاکہ گھر کے اخراجات پورے ہوں، لیکن اب سب کچھ پانی بہا لے گیا ہے۔” کئی خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء تک میسر نہیں اور وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سیلابی ریلے نہ صرف کھیت اجاڑ گئے بلکہ گھروں اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ درجنوں دیہات کے لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر بحالی کے اقدامات کرے، ورنہ حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، اور متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت دی جائے تاکہ وہ دوبارہ زندگی کی گاڑی کو چلا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button