علاقائی خبریں
انسانیت کی خدمت کرنے والے میرے ماتھے کا جھومر ہیں: ام حبیبہ
نارووال(نامہ نگار)انسانیت کی خدمت کرنے والے میرے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ آپ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر انسانیت کو اولیت دیں ۔ ان خیالات کا اظہار ام حبیبہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نارووال نے محمد اقبال ساگر صدر ایمان ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ نارووال سے این جی او کی رینیول سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رانا محمد عثمان جائنٹ سیکرٹری ۔شاہد ضیاء ۔ محمد ارشد غنی اور محمد اعجاز بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سکولوں میں مستحق بچوں کا خیال رکھیں۔ اور اپنی این جی او کی مدد سے ان بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں ۔