عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اولین ترجیح ہے : سید نوید حیدر شیرازی
حافظ آباد( رانا عبدالغفار خاں )کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کا کہنا ہے کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر اور مفت سہولیات کی فراہمی،سستی و معیاری اشیائے کی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے ہسپتالوں مین مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کی دیگر تمام سہولیات کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی اور دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے،عوام کو سستی اور معیاری اشیائے کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی،فلاحی اقدامات میں سے ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ محکمے اس امر کو یقینی بنائیں کے ماڈل ریڑھی بازاروں سمیت عام مارکیٹوں اور دوکانوں پر بھی تمام اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹس پر فروخت ہوں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں حکومتی اقدامات کے تحت ریلیف میسر آ سکے۔انہوں ان نے خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد،کولو روڈ ریڑھی بازار اور ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ جیل کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ جنرل ایمر جنسی،چلڈرن ایمر جنسی،میڈیسن سٹور،لیبارٹی،ایکسرے یونٹ،بلڈ بنک،آپریشن تھیٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی،صفائی ستھرائی،میڈیسن کا ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے لیے بیٹھنے کا زیادہ سے زیادہ اور بہتر انتظام کیا جائے اور ہر شعبہ میں بینچز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،کمشنر نے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز و عملہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کوئی کوتاہی یا تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات بارے فیڈ بیک بھی لیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کولو روڈ پر قائم ریڑھی بازار کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پھلوں اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں،کوالٹی کا جائزہ لیا کمشنر نے مختلف اشیائے کی تاریخ المیعاد،صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔قبل ازیں کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا جہاں اناہوں نے قیدیوں کی مختلف بیرکس،جیل ہسپتال،ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل سکول،کمپیوٹر لیب اور جیل کے دیگر حصوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں قیدیوں کو محکمہ جیل خانہ جات،حکومت پنجاب کی جانب سے دستیاب سہولیات،کھانا،علاج معالجہ،تعلیم و تربیت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹرینگ،کمپیوٹر ٹریننگ سمیت دیگر ہنر مندی کی سہولیات قابل ستائش ہیں۔اس موقعہ پر سپر نٹنڈنٹ جیل اور دیگر افسران نے انہیں قیدیوں کو حکومتی و محکمانہ ہدایات کے مطابق کھانا،علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیابی بارے بریفنگ بھی دی۔