ڈی آئی جی موٹروے پولیس دار علی خٹک کا ایم فائیو سیکٹر ون ملتان میں اجلاس عام
ملتان (اظہرتاج قریشی)شجاع آباد ڈی آئی جی موٹروے پولیس دار علی خٹک کا ایم فائیو سیکٹر ون ملتان میں اجلاس عام، افسران سے خطاب اور عوامی آگاہی پر زور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (M-5) زون کے زونل کمانڈر ڈی آئی جی دار علی خٹک نے اجلاس عام کے سلسلے میں سیکٹر ون ملتان کا دورہ کیاتفصیلات کے مطابق شجاع آباد اس موقع پر ایس ایس پی رانا سرفراز احمد سیکٹر کمانڈر ایم فائو سیکٹر ون نے ان کا پرجوش استقبال کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک اور ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ایس ایس پی رانا سرفراز احمد نے ڈی آئی جی صاحب کو خوش آمدید کہا اور سیکٹر کی کارکردگی پر بریفنگ دی ڈی آئی جی دار علی خٹک صاحب نے اجلاس عام میں افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ امور پر ہدایات جاری کیں موٹروے پر حادثات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ ایجوکیٹ کیا جائے ڈی آئی جی صاحب نے ملازمین کے سوالات سنے، ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ہمارا مقصد حادثات سے پاک محفوظ سفر کی فراہمی ہے