علاقائی خبریں

کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سید نوید حیدر شیرازی

گوجرانوالہ(نامہ نگار)کمشنر گوجرانوالہ/گجرات ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے گوجرانوالہ اور گجرات میں (پی ڈی پی) پراجیکٹ کے تحت جاری بیوٹیفیکیشن سکیمز کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری خوبصورتی کے منصوبے عوام کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کمشنر دفتر جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،اے سی آر محمد فرقان ،اے سی جی محمد عامر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبد الروف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام بیوٹیفیکیشن سکیمز کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کی خوبصورتی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور (پی ڈی پی) پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبے شہروں کی شناخت کو مزید بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں میں شفافیت، معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بیوٹیفیکیشن سکیمز کی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ درپیش مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button