علاقائی خبریں

عوام مہنگائی بے روزگاری سے پریشان حال ہیں، ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی بے روزگاری سے پریشان حال ہیں عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جو صرف پی ٹی آئی ہی یقینی بناسکتی ہے پارٹی قیادت عوامی محرومیوں اور مسائل کا خاتمہ یقینی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ عوام نے بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سزاﺅں اور انتقامی کارروائیوں کو مسترد کریا ہے بانی پی ٹی آئی کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر سیاسی عمل سے باہر کنے کی کوششیں کرنے والے اپنی عوامی ساکھ کھو چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے صاجنرادہ حامد رضا کے ہمراہ ڈالووالی میں امتیاز الدین ڈار کے دیرینہ دوست ظفر بھلی کی صاجنرادی کی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ عوام مفاد پرست حکمران ٹولے کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں اور ان سے فوری چھٹکارا چاہتی ہے جس کی خاطر جاری پی ٹی آئی کی جدوجہد میں تمام طبقات شامل ہیں۔ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے کہ قومی امنگوں کا احترام اور عوامی رائے کو ترجیح دی جائے قوم نے پی ٹی آئی کو حکومت سازی کا مینڈیٹ دیا جب تک اسے اقتدار منتقل نہیں کیا جاتا اس وقت تک مل میں معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button