علاقائی خبریں

سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں جدید سی بی سی مشین کا باقاعدہ افتتاح

ساہیوال۔ وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے ساہیوال سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں جدید سی بی سی مشین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

ساہیوال۔ یہ مشین ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ہسپتال کو عطیہ کی گئی ہے

ساہیوال۔ تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی ملک محمد ارشد، صدر ساہیوال چیمبر شیخ عظمت سلیم، ڈائریکٹر پیسی سردار شہزاد احمد، ایم ایس ڈاکٹر ندیم یعقوب، معروف سماجی شخصیت چوہدری سلطان محمود

ساہیوال۔ مشین کی بدولت مریضوں کو خون کے ٹیسٹس کی سہولت ہسپتال میں ہی میسر آ سکے گی۔ وفاقی وزیر

ساہیوال۔ اس سے مستفید ہونے والے مریض دعائیں دیں گے جو کسی بھی نیکی کا بہترین صلہ ہے۔ پیر عمران احمد شاہ

ساہیوال۔ حکومت مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر

ساہیوال۔ سی بی سی مشین عطیہ کرنے پر صدر چیمبر شیخ عظمت سلیم اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا

ساہیوال۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ ملک محمد ارشد
ساہیوال۔ سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں تمام بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ملک محمد ارشد

ساہیوال۔ سوشل سیکیورٹی ہسپتال ساہیوال میں اس وقت 86 ہزار سے زائد ورکرز کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر ندیم یعقوب

ساہیوال۔ ہسپتال کو 25 بیڈز پر مشتمل جدید سہولت میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح بھی جلد متوقع ہے۔ ڈاکٹر ندیم یعقوب

ساہیوال۔ 5 بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی، 15 بیڈز گائنی، 7 بیڈز میل وارڈ اور نرسری وارڈ کو بھی جلد فعال کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر ندیم یعقوب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button