علاقائی خبریں
روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
ملتان (اظہرتاج قریشی)ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹریفک پولیس اور انڈسٹریل اسٹیٹ انتظامیہ نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا
تفصیلات کے مطابق
تقریب کے مہمان خصوصی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر تھے۔ اس موقع پر سی ٹی او ملتان کائنات اظہرخان بھی موجود تھیں۔ تقریب میں انڈسٹریل اسٹیٹ ملازمین میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی اور ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔ موبائل الئسنسنگ وین کے ذریعے ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت موقع پر دی جارہی ہے۔ تقریب کا مقصد انڈسٹریل اسٹیٹ ملازمین کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینا ہے ۔ سی پی او ملتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین پر عمل جانیں بچاتا ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔