علاقائی خبریں

احمد شیر گوندل کا پولیو مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں کا دورہ

اوکاڑہ( وحید انصاری) اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احمد شیر گوندل کا پولیو مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں کا دورہ اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ، انہوں نے لاری اڈا، اوکاڑہ بائی پاس اور مظفر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں فیلڈ ٹیموں کی چیکنگ کی اور ان کی کارکردگی، حاضری اور ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور مہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پوری ذمہ داری اور دیانتداری سے سر انجام دیا جائے، پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button