ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کا ضلعی محکموں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ
ملتان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اجلاس کے دوران صحت، تعلیم، صفائی، ریونیو، انسدادِ تجاوزات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں کی رفتار، شفافیت اور معیار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کو باہمی رابطہ مزید مضبوط بنانے، فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی۔انہوں نے کارکردگی میں بہتری لانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ غفلت اور لاپرواہی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو مقررہ اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔