اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور اور اسکے ریڈر کی مبینہ طور پر لینڈ مافیا کیلئے سہولت کاری
بہاولپور (غلام رسول خان )🔥 اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور اور اسکے ریڈر کی مبینہ طور پر لینڈ مافیا کیلئے سہولت کاری سابق ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کے حکم کے باوجود 142 کنال شہری جائیداد نزد شاداب کالونی موضع حمائیتی تحصیل سٹی بہاولپور واگزار نہ کروائی گئی پٹواری محمد اقبال سرکاری زمین کا تحفظ کرنے کی بجائے ماسٹر عبد الستار لینڈ مافیا کا سہولت کار اور فرنٹ مین بن گیا
🔥 سابق متروکہ املاک رقبہ سنٹرل گورنمنٹ حال پراونشل گورنمنٹ ، کسی طور بھی مقامی لوگوں کو الاٹ نہیں ہوسکتا صرف اور صرف مہاجرین کو RLII کے محاز وہ بھی بلڈنگ سائیٹ قرار دیئے جانے سے قبل الاٹ ہوسکتا تھا
🔥 بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور کی جانب سے واضح احکامات نوٹیفیکیشن پہلے ہی پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھیجے جاچکے ہیں کہ سرکاری رقبہ واگزار کروانے کیلئے بورڈ آف ریونیو سے کسی ہدایت لینے کی ضرورت نہیں ہے
🔥 محمد اقبال پٹواری اس قدر طاقتور ہے کہ اپاہیج کوٹہ سسٹم کے تحت پٹواری بھرتی ہونے کے باوجود دفتر میں ڈیوٹی دینے کی بجائے سالہاسال سے سٹی بہاولپور میں 4/5 مواضعات کا پٹواری ہے ستم ظریفی دیکھئے کہ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کوئی پٹواری نجی رہائش گاہ پر پٹوار خانہ قائم نہیں کرے گا مگر محمد اقبال پٹواری نے 5/6 پرائیویٹ منشیوں کے حوالے سرکاری ریکارڈ کیا ہوا ہے اور دھڑلے سے پرائیویٹ کوٹھی میں پٹوار خانہ بنایا ہوا ہے
🔥 کمشنر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور مفاد سرکار میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور سے فوری جواب طلب کریں کہ سابق ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کی جانب سے بار بار لیٹر بھجوانے کے باوجود سرکاری قیمتی شہری جائیداد واگزار کیوں نہیں کروائی گئی ؟ ماسٹر عبدالستار وغیرہ کی جانب سے مسلسل سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات کروانے کا سلسلہ جاری ہے پہلے چار دیواری بنائی جاتی ہے پھر کمرے بنائے جاتے ہیں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ نقشہ برانچ میونسپل کارپوریشن بہاولپور بھی ایسے ناجائز تعمیرات کو مسمار کرنے کی بجائے الٹا مک مکاؤ کرکے بغیر نقشہ منظوری کوئی کاروائی نہیں کرتے
🔥 بہاولپور شہر میں 15/20 لینڈ مافیا گروہ ہیں جو جعلی اور مفاہمتی ڈگریوں جعلی پٹہ ملکیت جعلی دستاویزات کی بنیاد پر تقریباً 9 ہزار کنال متروکہ املاک حال ملکیہ صوبائی حکومت قیمتی رقبہ ہڑپ کرکے ہاؤسنگ سکیم ٹاؤن کمرشل مارکیٹ پلازے بناچکے ہیں
🔥 کمشنر بہاولپور عرفان علی خان کاٹھیا سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ لینڈ مافیا کے سہولت کاروں کو ڈسمس فرام سروس کروائیں اور اربوں روپے مالیت کی سرکاری کمرشل ریزیڈنشل پراپرٹی واگزار کروائیں
🔥 اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور نے عادل ٹاؤن موضع ڈیرہ عزت تحصیل سٹی بہاولپور رقبہ سرکار 128 کنال 6 مرلے واگزار کروانے کیلئے کوئی تحریک نہیں کی
🔥 اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور نے تکبیر شاپنگ سینٹر المائدہ بہاولپور رقبہ سرکار مالیت 5 ارب روپے واگزار کروانے کیلئے کوئی تحریک نہیں کی اسی طرح شہر بھر میں قیمتی سرکاری جائیداد لینڈ مافیا کے قبضہ میں ہے اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کو مفاد سرکار کیلئے بولڈ سٹپ لینے میں کوئی دلچسپی نہیں فرید گیٹ بہاولپور کے دونوں اطراف 33 کنال 16 مرلے متروکہ املاک حال ملکیہ صوبائی حکومت واگزار کروانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور نے کوئی تحریک نہیں کی غلام رسول خان چیئرمین نیشنل پریس کلب بہاولپور چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی بہاولپور نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بقایا رقبہ سرکار اور فراڈ سے لینڈ مافیا کے نام منتقل شدہ رقبہ واگزار کروایا جائے کمشنر ہاؤس بہاولپور کے بالمقابل بیگم حقی ہاؤس بیگم حقی مارکیٹ کی حد براری کروائی جائے اضافی رقبہ سرکار واگزار کروایا جائے ۔