علاقائی خبریں

عوام میں پولیس آگاہی کے لیے ایک اہم سیمینار کا انعقاد

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)شجاع آباد یونین کونسل راجا رام میں پولیو کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیایہ سیمینار ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان، تحصیل شجاع آباد کے زیر اہتمام منعقد ہوا
تفصیلات کے مطابق
سیمینار میں یونیسف کے نمائندہ محمد وقاص، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد ڈاکٹر راؤ محمد آصف، تحصیل فوکل پرسن محمد ظفر اقبال سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ یونین کونسل راجا رام کے چیئرمین، اساتذہ کرام، یونین کونسل سیکرٹری، پٹواری اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی یونیسف کے نمائندہ محمد وقاص نے شرکاء کو پولیو سے بچاؤ اور ویکسین کی افادیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو ویکسین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ڈاکٹر راؤ محمد آصف نے عوام میں موجود پولیو سے متعلق خدشات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔آخر میں تمام مقررین نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ آنے والی نیشنل امیونائزیشن ڈیز (NID) مہم اپریل 2026 کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button