علاقائی خبریں

شعور ماڈل کالج پدھراڑ میں عظیم الشان تعلیمی سیمینار کا انعقاد

نوشہرہ خوشاب ( ملک اشرف اعوان )شعور ماڈل کالج پدھراڑ میں آج ایک عظیم الشان تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے معزز شخصیات، اساتذہ کرام، طلبہ، والدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور اعوان کا پدھراڑ آمد پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ مختلف مقامات پر شہریوں اور کارکنوں کی جانب سے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی قائم کیے گئے تھے۔ قافلے کے ہمراہ ہزاروں افراد شریک تھے جنہوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
پنڈال میں پہنچنے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے شعور کالج کے افتتاحی تعلیمی سیمینار کا باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا،
مہمانِ خصوصی ملک منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان جنہوں نے تعلیم کی اہمیت، نوجوان نسل کی رہنمائی اور مثبت سماجی کردار پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے شعور ماڈل کالج پدھراڑ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کی حقیقی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں۔

دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں ملک امیر حیدر سنگھا، ملک جاوید اعوان، ملک مظہر اعوان، ملک اظہر اعوان اور ملک امیر شامل تھے جنہوں نے سیمینار میں شرکت کر کے ادارے کی تعلیمی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ناصر حسین نے اپنے خطاب میں کالج میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، جدید تدریسی نظام، کردار سازی اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شعور ماڈل کالج کا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ ایک باصلاحیت اور ذمہ دار نسل تیار کرنا ہے۔

کالج کے ڈائریکٹر ملک حسن اعوان نے اپنے خطاب میں عزم ظاہر کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی اپنے تعلیمی پلیٹ فارم کے ذریعے فلاحی اور تعلیمی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
سیمینار میں طلبہ کی تعلیمی و ہم نصابی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا جبکہ حاضرین نے پروگرام کو ایک کامیاب، بامقصد اور یادگار تعلیمی سرگرمی قرار دیا۔
اختتام پر مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ادارے کی ترقی، ملک کی خوشحالی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button