“بنیان مرصوص” کی کامیابی چوہدری محمد حسان ریاض کا پرجوش خطاب
نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے) آپریشن “معرکۂ حق” اور “بنیان مرصوص” کی کامیابی کا ایک سال مکمل، خرم گلفام پارک میں الحمرا آرٹس کونسل کے فنکاروں نے لوگوں دل موہ لیے ۔ ایم پی اے چوہدری محمد حسان ریاض کا پرجوش خطاب ۔۔
ایم پی اے چوہدری حسان ریاض کی جانب سے آپریشن “معرکۂ حق” اور “بنیان مرصوص” کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔جس کے تحت خرم گلفام پارک نارنگ منڈی میں شاندار پروگرامز منعقد کیے گئے۔خرم گلفام پارک میں ہونے والی میوزیکل نائٹ اور دلکش فائر ورکس نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا جبکہ پورا شہر پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔تقریبات کی قیادت ایم پی اے و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آبپاشی پنجاب چوہدری حسان ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مریدکے توصیف حسن بھٹی نے کی۔ اس موقع پر افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں جن میں شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ایم پی اے چوہدری حسان ریاض ،کوآرڈینیٹر ایم این اے رانا حسیب عامر ، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے توصیف حسن بھٹی ، پرسنل سیکرٹری ٹو ایم این اے رانا عبدالسمیر ،سی او میونسپل کمیٹی نارنگ چوہدری الطاف احمد بُٹر ، ملک محمد یوسف ، چوہدری غلام عباس گجراور چیئرمین شاہین بلدیاتی فیڈریشن سلیم رضا ملک سمیت علاقہ بھر کی اہم شخصیات شریک ہوئیں جبکہ پاکستان کے معروف فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کا جوش و جذبہ مزید بڑھا دیا۔چوہدری حسان ریاض نے اپنے پُرجوش خطاب میں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔تقریبات کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا اور شہریوں نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔