حکومت کسانوں کامعاشی قتل عام بند کرے :ڈاکٹر بابر رشید
حکومت کسانوں کامعاشی قتل عام بند کرے :ڈاکٹر بابر رشید
اوکاڑا (عبدالوحید انصاری ) امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑا ڈاکٹر بابر رشید کہا ہے کہ حکومت کسانوں کا۔معاشی قتل عام بند کرے ۔ موجودہ گندم کا ریٹ جو حکومت نے اعلان کیا ہے وہ کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے ۔ 3900 روپے حکومت پنجاب کی طرف سے فی من گندم کاریٹ کسانوں کی پیٹھ میں چھڑا گھونپنے کے مترادف ہے ۔ ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت پنجاب کی پرچیزنگ پالیسی بھی انتہائی ناقص ہے ۔سیکرٹری اطلاعات ملک عادل اسلم کے مطابق انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی گاڑی کے ٹائرپونے تین کروڑ روپے می بدلے جاسکتے ہیں اور اس کے لیے ہیلی کاپٹر تین ارب روپے میں بک ہوسکتا ہے تو یہ حکومت کسانوں کا چولہا بجھانے کے لیے کیوں پیچھے پڑی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر زراعت ترقی کرے گی تو ملک ترقی کرے گا کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا ۔ ہم حکومت کے اس ناروے سلوک کی وجہ سے پریشان ہے اگر حکومت نے فوری طور پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے گندم کی قیمت 5000 روپے نہ کی تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ جو کہ کسانوں کا بنیادی حق ہے جماعت اسلامی کسانوں کامقدمہ لڑے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم کسانوں کے ساتھ عدالت میں جاکر ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے ۔ ہمیں حکومت سے خیر کی توقع نہیں ہم عدالت میں جاکر کسانوں کو انصاف دلوائیں گے ۔ ۔ قبل ازیں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑا ڈاکٹر بابر رشید نے کہا ہے پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ظلم ہے ۔ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے غریب عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھارہی ہے ۔ اگر حکومت نے اپنا وطیرہ نہ بدلہ تو عوام اسلام آباد کا رخ کرتے ہوئے جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو چلتا کریں گے ۔ نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکزی شوری کے اجلاس آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے