علاقائی خبریں

میونسپل کمیٹی پتوکی میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد

پتوکی (عباس انصاری) میونسپل کمیٹی پتوکی میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود۔ ڈی ایس پی ملک طاہر صدیق کے زیر اہتمام منعقد ہوئی سائرن بجانے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود۔ ڈی ایس پی ملک طاہر صدیق۔ سابق وائس چیئرمین حاجی رشید احمد نےپرچم کشائی اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے ملک کے لئے قربانیاں دینے والے 1947کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا پرائس مجسٹریٹ کنٹرول ملک حسن اشتیاق نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت یہ ملک حاصل ہؤا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی راؤ عمر فاروق نے کہاکہ زندہ دل قومیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ انعم غفور کھوکھرنے کہا کہ جب بھی 14اگست کا دن آتا ہے پاکستانی قوم اسے نئے ولولے اور جذبے کے ساتھ مناتی ہےاور قیامت تک مناتے رہیں گے تقریب میں ایس ایچ او راحیل احمد خاں سمیت سول ڈیفنس پولیس کے نوجوان ریسکیو اور ریونیو کے اہلکاروں نے پرچم کو سلامی دی تقریب میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچے شریک ہوئے آخر میں کمیٹی گراؤنڈ میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اسکے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء قاری نور محمد شاکر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی جو اسٹیشن چوک پتوکی سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک میں اہتمام پذیر ہوئی اس موقع پر قاری نور محمد شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اس کی حفاظت کےلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button