علاقائی خبریں

ریسکیو 1122نے یوم آزادی بھرپو جوش ورجذبہ سے منایا، ریلی بھی نکالی گئی

سیالکوٹ:(محمد اکبر وٹو) ریسکیو 1122نے یوم آزادی بھرپو جوش ورجذبہ سے منایا، ریلی بھی نکالی گئیمیڈیا نمائندہ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے قلعہ پہ منعقد کی گئی، جس میں ایم پی اے محمد فیصل اکرام، منشا اللہ بٹ ڈپٹی کمشنرمحمد ذوالفقار، ایس پی ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید رضا کاظمی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ بعدازاں ریسکیو1122نے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ سمیت ریسکیورزاور ریسکیو محافظین نے شرکت کی۔ ریسکیورز و ریسکیو محافظین کے دستہ نے سلامی پیش کی۔ ریسکیو 1122نے یوم آزادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام بھی کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبا ل نے کی جن کے ہمراہ ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ اور کثیر تعداد میں ریسکیور ز و ریسکیو محافظین شامل تھے۔ ریلی کا آ غاز سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ سے کیا گیا جو بعدازاں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ریسکیو اسٹیشن پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے راستہ میں عوام نے مختلف جگہوں پر ریسکیورز پر پھولوں کی پتیاں پھینکیں اور ہار بھی پہنائے۔ ر یلی میں ریسکیو موٹربائیکس، پرائیوٹ موٹرسائیکل سواروں، ریسکیو گاڑیوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کے ریسکیورز و ریسکیو سکاوٹس نے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کے ساتھ ملکر روز ویلفئیر کے صدر اشفاق نذر کی جانب سے منعقدہ کلن ایند گرین پاکستان پروگرام کے تحت 14اگست کی مناسبت سے سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر شجرکاری بھی کی۔ سینٹرل اسٹیشن کچہری روڈ پر 14اگست کی مناسبت سے سٹال لگا یا گیا جس میں بچوں اور لڑکوں نے ہاتھ اور چہرے پر جھنڈے بھی بنوائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button