61ویں سیرت النبی و مقام صحابہ کانفرنس کا انعقاد
نارنگ منڈی(عبدالرزاق ملک سے)
61 ویں سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ مقام صحابہ کانفرنس بسلسلہ استحکام پاکستان جانشین مولانا شمشاد احمد سلفی حافظ رانا عون الباری کی سربراہی میں جامع مسجد اہلحدیث سلفی صاحب والی ریل بازار نارنگ منڈی میں منعقد کی گئی ۔مہمان گرامی میاں محمد جمیل سربراہ دعوت توحید ،شیخ الحدیث حافظ محمد الیاس الاثری سمیت مذہبی سکالرز مولانا ہشام الٰہی ظہیر ،مولانا محمد ناصر مدنی ، پروفیسر سیف اللہ خالد ،مولانا منظور احمد مولانا عبدالسمیع عاصم نے مدلل خطاب کیا ۔انجمن شہریاں ،ینگ جرنلسٹ پریس کلب نارنگ سمیت بڑی تعداد میں احباب کی شرکت ۔
چیف آرگنائزر انجمنِ شہریاں تھانہ نارنگ حافظ رانا عون الباری کی سربراہی میں 61 ویں سالانہ سیرۃ النبی و مقام صحابہ کانفرنس بسلسلہ استحکام پاکستان میں تلاوت قران کریم قاری سعید اللہ سعید اور حمد و نعت قاری نعیم الرحمن شیخوپوری نے پیش کیا ۔عظہم مذہبی سکالر پروفیسر سیف اللہ خالد،مولانا محمد ناصر مدنی ،مولانا عبدالسمیع عاصم اورمولانا منظور احمد نے سیرۃ النبی و سیرۃ صحابہ کرام اور شان اہلبیت کے علاوہ جہاد وقتِ حاضر کی ضرورت کے متعلق روشنی ڈالی ۔جبکہ مولانا بشیر احمد خاکی نے خطبہ جمعہ پڑھا اور نماز جمعہ کی امامت کی ۔انجمنِ شہریاں تھانہ نارنگ ، ینگ جرنلسٹ پریس کلب ،انجمن تاجران سمیت تمام مکتبہ فکر سے ہزاروں افراد نے کانفرنس میں شرکت کی۔اور حافظ رانا عون الباری اور انتظامیہ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔کانفرنس کوآرڈینیٹر عبد المتین نعیم اور ملک محمد زید نے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر انداز سے مینج کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔کانفرنس میں انیوالے معززین کا کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔