پاکستان

کراچی :2 مزدوروں کے گھر صف ماتم بچھ گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب گڑھا کھودتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق شورم کیلئے پی ایم ٹی لگانے کے دوران کھدائی کی جا رہی تھی، تاریں لگانے کیلئے 20 سے 25 فٹ گا گڑھا کھودا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پی ایم ٹی لگانے کے بعد کنکشن کا کام جاری تھا کہ نیچے کام کرنے والے مزدوروں کے اوپر مٹی کا تودہ گر گیا، جس سے دو مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مٹی میں دب جانے والے ایک مزدور کو ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، اس کی حالت بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button