گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخو پورہ میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے)پروفیسر ڈاکٹر خرم عباس ورک کی ایل پی آر کے حوالے سے ان کے اعزاز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج شیخو پورہ میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت ڈاکٹر عبدالرحیم اشرف نے کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ بھٹی، پروفیسر محمد اکرم سعید، پروفیسر تنویر احمد ورک، پروفیسر نعیم اختر، منصور احمد ورک، پروفیسر نصیر احمد چوہدری،پروفیسر ثنا اللہ،پروفیسر داؤد احمد، پروفیسر امجد جاوید ورک،پروفیسر فرحان نذیر،پروفیسر رضوان احمد، پروفیسر آصف صدیق اور پروفیسر علی آصف ودیگر سمیت کالج سٹاف موجودہ و سابق طلبہ کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پروفیسر خرم عباس ورک نے فروغ تعلیم کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اسے تادیر یاد رکھا جائیگا طلباء وطالبات کیساتھ ان کا شفقانہ طرز عمل اور شفقت،پیار،اخلاق اور اخلاص کی بدولت سینکڑوں طلباء وطالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر اپنی عملی زندگی میں اپنا اپنا بھرپور کردارادا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پروفیسر خرم عباس ورک نہ صرف اداراہ بل کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ان کے شاگرد انھیں ہمیشہ یاد رکھیں گیاور آنے والے مراحل حیات میں ان کی آسودگی کے لیے دعا گو رہیں گے۔