علاقائی خبریں

عامر کریم خاں سے 43 مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد نے ملاقات کی

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے 43 مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد نے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان ڈویژن بارے سوالات پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، وال چاکنگ ، قبضہ مافیا، گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی، جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ستھرا پنجاب مہم وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا تاریخی اقدام ہے خطے کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔فنکاروں ، ادیبوں شاعروں کی مالی معاونت کرنے بارے بھی پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہ امتیاز ہے۔کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرکے سروس ڈیلیوری بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ملتان کی ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔مقامی پراڈکس کی بیرون ملک ترسیل کو ترجیح دینا ہوگی۔ سیوریج سے متعلق مسائل کا حل اور صاف پانی تک عوام کی سہل رسائی ان کی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان ایک تاریخی شہر ہے۔ اس کی ترقی کے لیے اس کے سیوریج کے مسائل کو حل کرنا ناگزیر ہے۔ نشتر 2سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی ممکن ہوسکی ہے۔ اداروں کی استعداد کار بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عام شہری کی آگاہی کیلئے ہر پبلک آفس میں حکومتی اقدامات بارے پینافلکس آویزاں کروائے گئے ہیں۔ کمشنر آفس، ڈپٹی کمشنرز آفس کے دروازے ہر شہری کیلئے کھلے ہیں۔ شہریوں کے مسائل حل کرنے اور انکی مکمل رہنمائی کرنے کے واضح احکامات دیے ہیں۔ خود سرپرائز وزٹ کرکے شہریوں سے بات چیت کرتا ہوں تاکہ شہریوں کے مسائل اور انکے حل کا ادراک ہوسکے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے دیے پرفارمنس انڈیکیٹرز کو ہر صورت پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملتان میں ایگری مال کی تعمیر جلد مکمل ہوجائے گی۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالی پر کام ہورہا ہے۔ وفد نے کمشنر ملتان عامر کریم خاں کو سونیئر بھی پیش کیاگیا جبکہ
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بھی وفد کو یاد گاری شیلڈ پیش کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button