علاقائی خبریں

ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم پائنیر بیج کا حصہ ہیں ، محمد اعظم

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)
انسانیت کے لیے دو دہائیوں سے زائد کی خدمات ڈاکٹر رضوان نصیر نے پائنیر (Pioneer) بیج کی خدمات کو سراہا
تفصیلات کے مطابق
پنجاب ایمرجنسی سروس کے پائنیر ممبران کی ٹیم نے ایمرجنسی سروس میں خدمات کے 21سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا بانی ایمرجنسی سروسز پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر نے انسانیت کے لیے 2دہائیوں سے زائد کی خدمات پر پائنیر ٹیم کے ممبران کے ساتھ کیک کاٹاتقریب میں پائنیر بیج کے افسران اور جوانوں سمیت ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز ڈویزنل ایمرجنسی آفیسر ہیڈ آف ونگزاور ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کے سینئر افسران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ لوگوں کونیک مقصد کے لیے منتخب کیا ہے جس میں آپ زندگیاں بچا کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ایک بات یاد رکھیں، ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کریں، کوئی آپ کو دیکھے یا نہ دیکھے اللہ تعالی کی ذات آپ کو ہر وقت دیکھ رہی ہوتی ہے انہوں نے سروس کے قیام اور ابتدائی دور میں پیش آنے والے مشکل حالات اورچیلنجز کو بھی دوہرایا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ابتدائی دور کا ذکر کرتے ہوئے دیگر افسران کوبتایا کہ پائنیر ٹیم کے ریسکیو جوانوں نے مشکل ترین حالات میں جس ایمرجنسی سروس کے قیام کا بیڑا اٹھایا اس وقت اس کا قیام ناممکن لگ رہا تھالیکن پائنیر ٹیم کی مسلسل جدوجہد اور لگن سے آج پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے 17.2 ملین سے زائد متاثرین کو ریسکیو کیااور 264,117 سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 718 بلین روپے سے زائد مالیت کے نقصانات کوبچایا اور اب یہ سروس جنوبی ایشیا کی پہلی یونائیٹڈ نیشن انسراگ سرٹیفائیڈ ایمرجنسی سروس بن گئی ہے ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ریسکیو 1122 کی پائینیر ٹیم کے رکن کے طور پر21 سال تک انسانی زندگیاں بچانے والی سروس میں خدمات سرانجام دینا باعث فخر ہے۔انسانیت کی خدمت کے اس طویل سفرمیں مجھے لاتعداد چیلنجز یاد آتے ہیں جن کا ہم نے سامنا کیا تاہم، ڈاکٹر رضوان نصیر کی دور اندیش قیادت کی بدولت ہم اپنی ذمہ داری سے بہتر طریقہ سے عہد ابراہ ہو سکے، اس موقع پرڈویزنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا اور ایمرجنسی آفیسر محمد اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم پائنیر بیج کا حصہ ہیں جس نے بانی ایمرجنسی سروسز پاکستان کی راہنمائی میں ناممکن مشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جو کہ بانی ایمرجنسی سروسز پاکستان کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہ تھا۔###

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button