نارووال : محکمہ سوشل ویلفئیرکے زیراہتمام تقریب کی انعقاد
نارووال(حاجی غلام عباس )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سےمعذورافرادمیں ویل چئیرزاوراسسٹوڈیواسزکی تقسیم کےحوالے سےڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی سربراہی میں محکمہ سوشل ویلفئیرکے زیراہتمام تقریب کی انعقاد،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرڈاکٹرامجدفاخرنے اس موقع پروفاقی وزیرمنصوبہ وترقی پروفیسراحسن اقبال کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ضلع نارووال میں معذورافرادکی بحالی اوران کی مالی امدادکےحوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا،ضلعی صدروراہنماپی ایم ایل این سیداظہرالحسن گیلانی اے ڈی سی آراحمدہارون،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرڈاکٹرامجدفاخر،ڈپٹی ڈی اومیڈیکل آفیسرسلمان نئیر،آمنہ رفیق ودیگرافسران نےتقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے تقریب میں معذور افراد میں وہیل چئیرز،نابینا افراد کیلئے وائٹ چھڑیاں،واکرز اور آلات سماعت تقسیم کیے گئے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مختصر جنگ میں اللہ تعالی نے جو کامیابی دی ہے اس پر میں آپ سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نےکہاکہ جن جہازوں پر انڈیا کو فخر تھا ہمارے شاہینوں نے وہی 6 جہاز زمین پر گرا کر انکا غرور خاکہ میں ملا دیااوربھارت نے اپنا جو جھوٹا امیج دنیا کے سامنے بنایا تھا وہ صرف چند گھنٹوں میں زمین بوس ہوگیا ہے۔پروفیسراحسن اقبال نےکہاکہ پی۔ٹی۔آئی کے سوشل میڈیا کا فوج کے خلاف کیا جانے
والا پراپوگنڈا سراسر جھوٹا نکلاجبکہ سوشل میڈیا اور حقیقت کی دنیا میں بہت فرق ہے۔انہوں نے کہاانسان کو حقیقت کی دنیا میں جینا چاھیےنہ کے سوشل میڈیا کے زہریلے پراپوگنڈے سے متاثر ہو۔
اس مختصر جنگ میں وزیراعظم شہباز شریف کی بے باک قیادت نے جرات مندانہ فیصلے کیے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ نے کہاکہ وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کے معذور افراد کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افرادمعاشرے کااہم فردہیں جنہیں کسی صورت نظرنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ سپیشل پرسنز کے ساتھ محبت کرنے والوں پر اللہ تعالٰی کی خصوصی مہربانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے معذور افراد کا خصوصی خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ معروف سائنس دان سٹیف ہاگن نے جسمانی معزوری کے باوجود سائنس کی دنیا میں انقلاب بھرپا کردیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ جسمانی معذوری سے ذہنی معذوری زیادہ بدتر ہے،معذور افراد کومعاشرے کیلئے بوجھ نہ سمجھیں،معذور افراد ہماری حکومت کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ مسلم لیگ کی حکومت جب آتی ہے وہ ترقی کے منصوبے لے کے آتی ہے اورآج کا نارووال تعلیمی اداروں کا شہر ہے،ہم نے نارووال کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔احسن اقبال
بعد ازاں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال چودھری نے معذور افراد میں وہیل چئیرز،مصنوعی سماعت کے آلات،واکر اور چھڑیاں تقسیم کیں۔