نوشہرہ، پولیس نے دو اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے، اسلحہ برآمد
نوشہرہ (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام ) تھانہ اکبرپورہ کے مقدمہ 337/25کے دو مجرمان اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتارکرلئے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او پبی سرکل مقدم خان کی براہ راست نگرانی میں، ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ شاہد خان مع ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت انجم رزاق ولد عبد ازااور عبد الرزاق ولد فضل رحیم ساکنان ٹیٹارہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان تھانہ اکبرپورہ کے مقدمہ نمبر 337/25بجرم 302/324/34/449میں پولیس کو مطلوب تھے اور کافی عرصہ سے روپوش تھے ،پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اکبرپورہ منتقل کر دیا گیا ہے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نوشہرہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔