اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ان ایکشن ، مقامی ہوٹل سربمہر
اٹھارہ ہزاری(آصف خان سے) اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرا نے رمضان المبارک کے دوران احترامِ رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے روڈو سلطان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل کو سیل کر دیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا فورس کو ہدایات جاری کیں کہ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور احترامِ رمضان کے تقاضوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا نے روڈو سلطان میں گوشت مارکیٹ اور مختلف کریانہ سٹورز کا بھی دورہ کیا دورے کے دوران دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی چیکنگ کی گئی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔