علاقائی خبریں

یو ای ٹی لاہور اور رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے درمیان اشتراک

لاہور (آئی این پی)انسٹیٹیوٹ آف انوائرمنٹل انجینئرنگ اینڈ ریسرچ یو ای ٹی لاہور اور رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے مابین باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، جن میں طلبا کے لیے انٹرن شپس، موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی، مشترکہ سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس اور سوشل میڈیا کمپیئن، اور اسٹوڈنٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے ذریعے شعور بیدار کرنا ہے۔ معاہدے کے ذریعے انسٹیٹیوٹ کے مستحق طلبا کو اسکالرشپس کی فراہمی اور بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے تحقیقی منصوبوں کی معاونت بھی کی جائے گی۔ ان شعبہ جات میں انوائرمنٹل انجینئرنگ، انوائرمنٹل سائنس، اور متعلقہ تحقیقی منصوبہ جات کی اشاعت شامل ہے، جن کا تعلق آر سی ڈی ایس سے ہوگا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر اور مینجنگ ڈائریکٹر آر سی ڈی ایس قیصر اقبال نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button