شجاع آباد شہر میں مبینہ طور پر مردہ لاغر اور بیمار مرغیوں کی سپلائی جاری
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد شہر میں مبینہ طور پر مردہ لاغر اور بیمار مرغیوں کی سپلائی جاری محکمہ فوڈ کی عدم توجہی کے باعث شہری غیر معیاری گوشت کھانے لگے محکمہ فوڈ اتھارٹی سے کاروائی کا مطالبہ شہریوں کو بیمار اور مردہ مرغی گوشت مہنگے ترین داموں پر بےخوف خطر فروخت جاری ہے، سول سوسائٹی نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں بیمار لاغر اور مردہ مرغی کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے سول سوسائٹی کے افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں مبینہ طور پر بیمار اور لاغر اور مردہ مرغیوں کا گوشت دھڑلے سے بے خوف خطر فروخت کیا جا رہا ہے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے پر مزید بتایا کہ شہر بھر کی تمام چھوٹے بڑے اور مشہور ہوٹلوں پر بیمار لاغر اور مردہ برائلر گوشت فروخت کیا جارہا ہے جس کے باعث برائلر گوشت کھانے سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے، محکمہ فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمیت حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے #