کرائمز

گوجرہ جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا ، شہری لٹتے رہے

گوجرہ(سرفراز خان )گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔معلوم ہواہے کہ امامیہ کالونی کاثمامہ نصیرگندم کی خریداری کا کاروبار کرتاہے جواپنی دکان سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کرگھر کی جانب جا رہاتھاکہ عبداللہ پور کالونی کے قریب اس کودو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر65 ہزارروپے نقدی چھین لئے۔علاوہ ازیں چک نمبر91ج ب کاعثمان غنی کی عدم موجود گی میں دو نامعلوم مسلح ڈاکواس کے گھر داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر اہلیہ اور بچوں کویرغمال بناکر57ہزار روپے نقدی اور قیمتی طلائی زیورات چھین لئے۔دریں اثناء چک نمبر226گ ب سمندری کے محمد اویس کی موٹر سائیکل نمبر352ایف ڈی کیو نامعلوم چوروں نے نیشنل بنک روڈ سے چوری کر لی اورملزمان کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button