کریانہ سٹورز کو 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد
ملتان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جعلی اور زائدالمیعاد خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، بسم اللہ کالونی طارق آباد اور پیراں غائب 30 فٹی روڈ پر 2 کریانہ سٹورز کی انسپکشن، 200 لٹر ایکسپائری مشروبات، 150 کلو غیر معیاری مصالحہ جات اور دیگر اشیاء تلف، کریانہ سٹورز کو 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی
تفصیلات کے مطابق
غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلسل انسپکشن جاری ہے ملتان میں 2 بسم اللہ کالونی طارق آباد اور پیراں غائب روڈ پر 2 کریانہ سٹورز کو چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف برانڈ کے نام سے جعلی پیک شدہ مصالحہ جات برآمد ہونے پر کریانہ سٹور کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح ایکسپائری کولڈ ڈرنکس کی موجودگی پر کریانہ سٹور کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص خوراک برآمد کرکے موقع پر تلف کردی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زائدالمیعاد خوراک بیچنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔