کرائمز
جیکب آباد پولیس کا مغوی بچے کو بازیاب کرانے کا دعویٰ
جیکب آباد (کرئمز پوائنٹ ڈاٹ کام) جیکب آباد پولیس کا مغوی بچے کو بازیاب کرانے کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی پولیس نے چند روز قبل اغوا ہونے والے 12سالہ بچے یاسین کھوسو کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق 20 اپریل کو گاؤں بھورو کھوسو سے قرضے کے لین دین کے تنازع پر بچے یاسین کھوسو کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا، دلمراد تھانہ کی پولیس نے جمن شاہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، واقعے میں شکارپور ضلع سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان محمد اسحاق، اربیلو اور غلام شبیر کھوسو ملوث بتائے گئے ہیںجن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔