علاقائی خبریں

ریسکیو 1122 کی بروقت اور پیشہ ورانہ کاروائی، ایمبولینس میں کامیاب ڈلیوری۔

نارووال(حاجی غلام عباس)ریسکیو 1122 کی بروقت اور پیشہ ورانہ کاروائی، ایمبولینس میں کامیاب ڈلیوری۔ تحصیل ظفروال کے گاؤں چورا کلاں سے ایک خاتون کو زچگی کی حالت میں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، جس پر ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو ٹیم فوری طور پر ایمبولینس کے ہمراہ روانہ ہوئی، خاتون کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا اور نازک حالت کے باعث انہیں ایمبولینس میں شفٹ کیا گیا۔ تاہم راستے میں خاتون کی حالت مزید بگڑنے پر ریسکیو کے تربیت یافتہ عملے نے ایمبولینس میں ہی کامیاب ڈلیوری کرائی۔ماں فرزانہ زوجہ مختار عمر 35 سال اور نوزائیدہ بچے کو طبی نگہداشت کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفروال منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔مریضہ کے لواحقین نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 ہر ایمرجنسی میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً 1122 پر کال کریں تاکہ بروقت مدد پہنچائی جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button