کرائمز

راولپنڈی،گائے کو دم گھونٹ کر مارنے کادلخراش واقعہ

راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ کہوٹہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے شہری کی گائے کو پراسرار حالات میں دم گھونٹ کر مارنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ صائم علی کے مطابق مٹور کہوٹہ کا رہائشی ہوں اور شیڈ پر مویشی پال رکھے ہیں ، دن میں 2سے 4بجے کے درمیان شیڈ سے گھر آیا اور پھر واپس گیا تو ایک گائے جو بڑے شیڈ میں بندھی تھی موجود نہ تھی ۔مدعی کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے گائے کو بڑے شیڈ سے کھول کر چھوٹے شیڈ کے کمرے میں باندھا ، ملزمان نے گائے کو ٹانگیں باندھ کر گرایا اور پھر اس کی گردن موڑ کر رسی سے باندھتے ہوئے سانس بند کردی ، جس سے گائے دم توڑ گئی ۔پولیس کو دئیے گئے بیان میں مدعی نے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی یا عداوت نہیں ہے۔ پولیس نے مقدمے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button