علاقائی خبریں

فصلوں کو سیراب کرنے کی غرض سے بنایاجانے والا راجباہ کچڑاکنڈی میں تبدیل

نارنگ منڈی(نامہ نگار)فصلوں کو سیراب کرنے کی غرض سے بنایاجانے والا راجباہ کچڑاکنڈی میں تبدیل گندگی اور کوڑاکرکٹ کے انبارلگ گئے بدبو اور تعفن سے سانس لینامحال ہوگیا نالیوں گٹروں کاپانی اور گندگی موذی اور زہریلے جانوروں کی آماجگاہ بن گئی انتظامیہ خاموش تماشائی شہر کاحسن ماند پڑگیا سکول جانے والے بچے شدید پریشانی کو شکار لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سرکاری اورنجی سکولوں کے سامنے کوڑا کرکٹ کے پوائنٹس بنادیے جس سے تعلیمی اداروں کے سامنے گندگی کے ڈھیرلگے رہتے ہیں شہربھرمیں بھی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہیں نالیوں اورگٹروں کاگنداپانی گلیوں میں ندی نالوں کامنظرپیش کررہاہے صفائی ستھرائی ٹیم کی نجکاری کسی کام نہیں آسکی سارے شہرمیں گندگی اور کوڑاکرکٹ کے ڈھیر نظرآتے ہیں انتظامیہ صفائی برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے شہر کے وسط سے گزرنے والا راجباہ گندے نالے میں تبدیل ہو چکا سانپوں کے ڈیرے ہیں اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہیں شہربھرمیں گھروں اور دوکانوں پر کوڑا ٹیکس لگادیاگیاہے شہریوں کو بلز پہنچنا شروع ہوچکے ہیں اہل علاقہ کاکہناہے کہ جب صفائی نہیں کی جاتی تو کوڑا ٹیکس کیوں دیں متعلقہ حکام نوٹس لیں –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button