رائے ونڈ: غیر قانونی گیس ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کا دھندہ عروج پر
رائے و نڈ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت ،تحصیل بھر میں گیس ری فلنگ اور پٹرول مشینوں کا کاروبار موت باٹنے لگا،فرضی کارروائیاں کرکے موت کے سوداگروں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تحصیل بھر میں غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیاں کھلے عام کاروبار کررہی ہیں جس سے متعدد حادثات میں کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پیرا فورس کے اہلکار مبینہ طور پر مذکورہ پوائنٹس سے پیسے لیکر انہیں مکمل تحفظ فراہم کئے ہوئے ہیں ۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سو ل ڈنفیس کی لا پر وا ہی غفلت کی بنا ء پر گیس ری فلنگ اور منی پٹر ول مشینو ں کا کا روبا ر تا حا ل عروج پر ہے جسکی و جہ سے متعد د با ر آگ لگنے سے نقصا نا ت ہو چکے ہیں ۔نو احی علا قہ میں منی پٹرول مشین میںآگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ،چند ٹکے لیکر موت کے سوداگروں کو کھلی چھٹی دینے سے خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ میں فرض شناس افسران تعینات کئے جائیں جو عوام الناس کے مسائل ،مشکلات کو بروقت حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔