کرائمز

قصور/ 10 شہریوں کا قاتل خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار

قصور/تھانہ/بی ڈویژن(رانا عاطف ) پولیس کی ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں کاروائی ، قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار ، میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا ،مجرم اشتہاری 03 تھانوں بی ڈویژن، راجہ جنگ اور مصطفیٰ آباد میں 7ATA، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا ، مجرم اشتہاری نے سال 2006 میں ضلع کچہری قصور میں پیشی پر آنیوالے اپنے مخالف محمد اشرف کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ، سال 2006 میں کھارہ گاؤں میں اپنے دو مخالفین اللہ وسایا اور سرفراز کو ساتھیوں کیساتھ ملکر قتل کیا،مجرم اشتہاری نے سال 2008 میں راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خانوالا میں اپنے 04 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا قصور سال 2008 میں راجہ جنگ کے علاقہ میر محمد میں اپنے 03 مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا قصور مجرم اشتہاری اسحاق نے مجموعی طور پر اپنے 10مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا قصور تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا ، مجرم اشتہاری محمد اسحاق کو حسب ضابطہ تمام مقدمات میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئ ہے ، ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اچھی کارکردگی پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کو شاباش دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button