کرائمز
380 ایمرجنسی کالز پر ریسپانس،399 افراد کو ریسکیو کیاگیا
شجاع آباد (نامہ نگار)شجاع آباد ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 380 ایمرجنسی کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 399 افراد کو ریسکیو کیا تفصیلات کے مطابق ان ایمرجنسیز میں 362 ملتان شہر، 7 جلالپور پیر والا جبکہ 11 شجاع آباد سے رپورٹ ہوئیں اس دوران 85 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 76 ملتان، 3 جلالپور پیر والا اور 6 شجاع آباد شامل ہیں میڈیکل ایمرجنسیز کی مجموعی تعداد 252 رہی جن میں 245 ملتان، 3 جلالپور پیر والا اور 4 شجاع آباد میں سروس فراہم کی گئی 6 کرائم انسیڈنٹس، 23 متفرق ایمرجنسیز ڈیل کیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 379 افراد کو ملتان، 8 کو جلالپور پیر والا اور 12 کو شجاع آباد میں ریسکیو کیا