کرائمز
محبوبہ سے ملاقات مہنگی پڑگئی،نوجوان کو قتل کردیاگیا۔
مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ خصوصی)محبوبہ سے ملاقات مہنگی پڑگئی،نوجوان کو قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کی رہائشی ف کی شادی ہریکے نول میں ہوئی تھی جو کہ کچھ عرصہ پہلے روٹھ کر میکے آئی تھی کہ گزشتہ روز ہریکے نول کا رہائشی عرفان اسے ملنے کیلیے اس کے گھر آیا ہواتھاکہ لڑکی کے والد فرمائش علی نے دیکھا لیا اور فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔قتل کے بعد ملزم فرمائش موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مقتول عرفان مسمات ف کے خاوند کے چچا کا بیٹا تھا۔