کرائمز

اختیارات سے تجاوز پر محکمانہ کارروائی ہو گی’بلال صدیق کمیانہ

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، اختیارات سے تجاوز پر محکمانہ کارروائی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کیپٹل سٹی ہیڈ کوارٹرز میں سٹی اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران سوشل کرائمز کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات اٹھائیں ۔اس کے ساتھ ساتھ نقب زنی، رابری،موٹر سائیکل چوری اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور کائٹ فلائنگ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مطلوب اور اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ زیر ِ تفتیش مقدمات کے چالان بروقت عدالت میںجمع کروائے اورمقدمات کی پینڈنسی کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کوانصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے تاکید کی کہ پولیس افسران درخواست گزاروں کواپنے دفاترمیں بے جا انتظار نہ کروائیں اور سرکاری مصروفیات کی صورت میں بروقت مطلع کریں۔اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور،ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید ،سٹی اور کینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز (انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button