کرائمز

ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ہائی ایس ڈرائیوروں کا احتجاج

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ہائی ایس ڈرائیوروں کا احتجاج ہم دیہاڑی دار غریب لوگ ہیں، پیٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کے بعد بچوں کا پیٹ پالنا اور گھروں کے چولہے جلانا مشکل ہوگیا ہے، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور حکومتی ذمہ داران سے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، کرایوں میں اضافہ یا ایل پی جی کے استعمال کی اجازت کا مطالبہ، بصورت دیگر پہیہ جام ہڑتال کریں گے تفصیلات کے مطابق صدر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن شجاع آباد راﺅ خالد باقر کی زیر سرپرستی ہائی ایس ڈرائیوروں نے کھوکھراں بس سٹینڈ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیہاڑی دار غریب لوگ ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کماتے ہیں تو اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں مسلسل اضافے اور گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر ہٹانے کے بعد ہمارے لئے اپنے بچوں کا پیٹ پالنا اور گھروں کے چولہے جلانا مشکل ہوگیا ہے اگر پیٹرول یا ڈیزل پر گاڑیاں چلائیں تو ہمیں نقصان ہوتا ہے۔ کرایہ زیادہ وصول کریں یا ایل پی جی استعمال کریں تو ہماری گاڑیوں کا ہزاروں روپے چالان ہوتا ہے اور تھانے اور عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماضی میں حکومتی اجازت کے بعد لاکھوں روپے خرچ کرکے اپنی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر اور انجن میں کٹ لگوائیں تھیں صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راﺅ خالد باقر نے مزید کہا کہ مسلسل نقصان کے باعث ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں کھڑی کردی ہیں۔ بس اڈا ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے اور مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور حکومتی ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے، کرایوں میں اضافہ کیا جائے یا ایل پی جی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ورنہ ہم مکمل طور پر پہیہ جام ہڑتال کریں گے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button