کرائمز
جوتے پالش کرنیوالا منشیات فروش نکلا، 1کلو 600گرام چرس برآمد
لاہور (نامہ نگار) جوتے پالش کرنے والا منشیات فروش نکلا،ملزم علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر کاہنہ کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔ کاہنہ کے علاقے میں چوکی صوئے اصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر جوتے پالش کرنے کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔چوکی انچارج عمران اسلم کے مطابق ملزم مشتاق سے 1کلو 600گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا۔ملزم نے منشیات پالش والے ڈبے میں چھپا رکھی تھی۔