علاقائی خبریں

محمد کاشف اسلم کی ملتان کے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم نے ملتان کے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی میٹنگ میں ٹریفک سٹاف اور تعلیمی اداروں کے ایڈمن آفیسرز نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق
میٹنگ کا مقصد گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول و کالجز کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے رش کی مینجمنٹ تھا۔ سی ٹی او ملتان نے منتظمین کو ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تمام تعلیمی ادارے روڈ پر ٹریفک ریگلویشن کیلئے سیکیورٹی گارڈ مہیا کریں جو ٹریفک ریگلویشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سکول انتظامیہ طلباء و طالبات کے پک اینڈ ڈراپ کیلئے ڈراپ لین کے قیام کو یقینی بنائیں اور اس کے ساتھ ساتھ والدین کو پابند کریں کہ وہ بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کے دوران گاڑی رانگ پارک نہیں کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button