کرائمز

میپکو ڈیرہ غازی خان کے 140 کیسیز کی سماعت

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)وفاقی محتسب ریجنل آفس ڈیرہ غازی خان کے انویسٹیگیشن آفیسر حافظ محمد صہیب نے وفاقی محتسب آفس ڈیرہ غازی خان میں میپکو ڈیرہ غازی خان کے 140 کیسیز کی سماعت کی تفصیلات کے مطابق
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر انویسٹیگیشن آفیسر حافظ محمد صہیب نے سائلین کے مسائل کو بخوبی حل کروانے اور مناسب ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی اداروں کے افسران کو ہدایات دیں، اور میپکو کے سائلین کو ناجائز بلوں کی مد میں ڈالے گئے جرمانے موقع پر ہی ختم کروا دیئے۔اس ضمن میں تقریبا 15 لاکھ کا ریلیف مہیا کیا۔پیشی پر نہ آنے والے سائلین کو بذریعہ ٹیلیفون کالز سماعت کی گئی۔
میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں حافظ محمد صہیب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو چاہیۓ کہ بلاخوف و خطر وفاقی محکموں کیخلاف شکایات درج کرائیں ہم فوری اورمیرٹ پرانصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
مزید براں انویسٹیگیشن آفیسر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہےاور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے اور اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے سائلین کو انصاف مل جاتا ہے، سائلین نے انویسٹیگیشن آفیسر محمد صہیب اور وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا۔اور اس بات کو سراہا کہ وفاقی محتسب واقعی غریب کی عدالت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button