ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد سرکاری گاڑیوں کی انسپیکشن ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس صاحب نے پریڈ کا معائنہ کیا پریڈ میں شامل ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے سلامی دی اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس صاحب نے خطاب کرتے ہوئے ڈسپلن، فٹنس اور پولیس ورکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں انھوں نے کہا کہ پولیس افسران، ملازمان فرائض کی ادائیگی میں پوری محنت و جانفشانی کا مظاہرہ کریں دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہوگئیں ہیں۔ جرائم کا سدباب، معاشرے میں امن وامان اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ذمہ داریاں ہیں پولیس اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویوں میں مزید بہتری لانا ازحد ضروری ہے عوام والناس کی مشکلات اور مسائل کا مداوا اور انکی دادرسی پولیس ورکنگ کا بنیادی اصول ہے۔ تمام پولیس افسران و اہلکار اپنی صحت اور فٹنس پر خاص توجہ دیں کسی بھی ذاتی یا محکمانہ مسائل یا مشکلات کے لئے وہ بلا جھجک میں پیش ہوسکتے ہیں۔ان کی ویلفیئر اور مالی، اخلاقی امداد محکمہ کی ذمہ داری ہے پریڈ کے بعد ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس صاحب نے پولیس لائنز میں سرکاری گاڑیوں کی انسپیکشن کی اور سرکاری گاڑیوں کے کروائے گئے کام کو چیک کیا سرکاری گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی