پولیس تھانہ شاہ کوٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی
چیچہ وطنی(کرئمز پوائنٹ ڈاٹ کام) پولیس تھانہ شاہ کوٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران متعدد ڈکیتی و راہزنی اور چوری کے سنگین مقدمات میں ملوث و مطلوب بین الاضلاعی خطرناک ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان بھرپور انداز میں جاری ہے۔اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ شاہ کوٹ انسپکٹر نوریز عباس نے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ ارشاد عرف شادو کو پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا۔ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ملزم کے 2ساتھی فرار جن کی تلاش جاری ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔