کرائمز

کراچی،منشیات اسمگلنگ میں ملوث 11 افراد گرفتار

کراچی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے کارروائی کر کے متحدہ عرب امارات میں ہیروئن سمگل کرنے والا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہے، کارروائی کے دوران نیٹ ورک کا سرغنہ ندیم خان کو بھی زیر حراست لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ا سمگلنگ کے لیے منشیات کو کیپسولز کی صورت میں پیٹ میں چھپایا جاتا تھا۔اے این ایف نے بتایا کہ دو ہوائی اڈوں سے چار نوجوان جوڑوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسولز چھپائے گئے تھے، اس کے علاوہ، اس نیٹ ورک کے مزید 3 سہولت کار بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی نیٹ ورک غریب اور کم پڑھے لکھے نوجوان جوڑوں کو ورغلا کر منشیات کی ترسیل کیلئے استعمال کرتا تھا، یہ گرفتاریاں ایک بڑی کامیابی ہیں جو نہ صرف منشیات کے اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم قدم ہے، بلکہ اس نیٹ ورک کے پردے میں چھپے ہوئے خطرات کا بھی پردہ فاش کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button